اسلام آباد (این این آئی)نادرا کا ای سہولت فرنچائزز پر شناختی خدمات فراہم کرنے کا پائلٹ منصوبہ شروع ہو گیاہے، گمشدہ شناختی کارڈ کا ری پرنٹ اور تجدید اب منتخب ای سہولت فرنچائزز سے بھی ہو سکے گی۔نادرا نے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور اور کراچی سے کیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اٹھارہ ای سہولت فرنچائزز پر نادرا خدمات دستیاب۔ ہر ای سہولت فرنچائز پر نادرا کا نامزد افسر موجود ہوگا۔
نادرا کی مقررہ فیس کے علاوہ ایک سو روپے ای سہولت سروس چارجز اضافی لئے جائیں گے۔ای سہولت نیٹ ورک میں ملک بھر میں بائیس ہزار سے زائد فرنچائزز موجود۔ ساڑھے نو ہزار سے زائد ای سہولت فرنچائزز پر بائیومیٹرک سہولیات دستیاب ہوں گی۔ پراجیکٹ ناخواندہ شہریوں اور اسمارٹ فون نہ رکھنے والوں کے لئے بڑی سہولت۔ نادرا مراکز پر رش اور شہریوں کے سفری مسائل میں کمی آئے گی۔پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد سہولت ملک بھر میں فراہم کی جائے گی۔ ای سہولت فرنچائزز کی فہرست نادرا ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر دستیاب ہوں گی۔















































