شکر گڑھ (این این آئی)شکرگڑھ میں ایک گھر سے 29 سانپ نکل آئے۔ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ شکر گڑھ کے علاقے انتووالی میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے 29سانپ نکل آئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران اینٹوں کے ڈھیر کو اٹھایا تو سانپ ٹینک میں چھپ گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ریسکیو کا بتانا ہے کہ 29 سانپ پکڑ کر قدرتی ماحول میں چھوڑ دئیے گئے ہیں۔















































