بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

نجی ٹیلی ویژن چینل کی خاتون اینکر تین بچوں اور شوہر سمیت بابو سر کے سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق

datetime 28  جولائی  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بابوسر ٹاپ کے قریب سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 15 کے قریب سیاحوں میں ایک نجی نیوز چینل “خیبر نیوز” کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت اور ان کا خاندان بھی شامل ہے۔ترجمان کے مطابق شبانہ لیاقت، ان کے شوہر لیاقت، اور تین بچے اس وقت لاپتا ہیں، جن کے بارے میں ان کے رشتہ داروں نے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کر کے مدد کی اپیل کی ہے۔

فیض اللہ نے بتایا کہ علاقے میں موجود بعض عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ شدید بارشوں کے بعد اچانک آنے والے سیلابی ریلے میں تقریباً 10 سے 15 سیاح بہہ گئے۔ اب تک جاری سرچ آپریشن کے دوران 7 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو اور تلاش کے کام میں مقامی پولیس، ریسکیو 1122، گلگت بلتستان اسکاوٹس، فوج اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ٹیمیں بھرپور انداز میں حصہ لے رہی ہیں۔ سرچ آپریشن میں ڈرونز اور تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی جا رہی ہے تاکہ باقی لاپتا افراد تک فوری رسائی ممکن ہو سکے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور سیلابی ملبہ امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے تاہم کوششیں مسلسل جاری ہیں۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…