منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

مقتولہ بانو کا شوہر اور والد قتل کے خلاف تھے، وہ احسان کی بلیک میلنگ کا شکار تھی: حامد میر کا انکشاف

datetime 22  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر نے بلوچستان میں حال ہی میں پیش آنے والے غیرت کے نام پر قتل کے واقعے سے متعلق ایک اہم اور سنسنی خیز انکشاف کیا ہے، جس نے اس کیس کے تناظر کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ بیان میں حامد میر کا کہنا تھا کہ انھیں مطلع کیا گیا ہے کہ مقتولہ بانو کے والد اور شوہر اس قتل کے سخت خلاف تھے، کیونکہ وہ جانتے تھے کہ بانو کو احسان نامی شخص کی جانب سے بلیک میل کیا جا رہا تھا۔ حامد میر کے مطابق بانو نے جان کا نذرانہ دے کر اپنے خاندان کو ایک بااثر سردار کے غصے اور ممکنہ انتقامی کارروائی سے بچایا۔ وہ سردار کسی تفتیش یا مکمل معلومات کے بغیر، دونوں کو مار دینے کے احکامات صادر کر چکا تھا۔یاد رہے کہ یہ لرزہ خیز واقعہ عید سے کچھ دن قبل بلوچستان کے ایک قبائلی جرگے کے فیصلے پر پیش آیا، جس میں ایک خاتون اور مرد کو مبینہ طور پر “غیرت” کے نام پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت ملک بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا جب اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بلوچستان حکومت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں وہ سردار بھی شامل ہے جس پر قتل کا حکم دینے کا الزام ہے — اس کی شناخت شیرباز کے نام سے ہوئی ہے۔کوئٹہ کی پولیس سرجن، ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق مقتولین کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خاتون کو سات گولیاں لگیں، جن میں ایک گولی سر پر ماری گئی، جبکہ مرد کو نو گولیاں لگیں، جو سینے اور پیٹ میں پیوست ہوئیں۔ یہ واقعہ 4 جون 2025 کو سنجیدی ڈیگار کے علاقے میں پیش آیا، جو تھانہ ہنہ سے تقریباً 40 تا 45 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مطابق مقتولہ بانو کے پانچ بچے ہیں، جبکہ قتل ہونے والے شخص احسان کی عمر تقریباً 50 برس تھی اور اس کے بھی چار یا پانچ بچے تھے۔ پولیس نے اس دل دہلا دینے والے جرم میں ملوث ہونے کے شبہے میں 15 افراد کو ایف آئی آر میں نامزد کیا ہے۔یہ واقعہ نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں بلکہ انسانی حقوق کے حلقوں کے لیے بھی ایک کڑا امتحان بن چکا ہے، جہاں قبائلی روایات اور جدید قانون کے درمیان کشمکش شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…