جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

45 فیصد پاکستانی پکوڑے، سموسے اور تلی ہوئی اشیا کے شوقین نکلے

datetime 7  جولائی  2025 |

کراچی(این این آئی)پاکستانیوں کی خوراک میں روایتی تلی ہوئی اشیا جیسے پکوڑے اور سموسے آج بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں جبکہ پیزا کو دعوتوں کے لیے سب سے مقبول خوراک قرار دیا گیا ہے۔گیلپ سروے کے مطابق 45 فیصد عوام پکوڑے اور سموسوں کو پسند کرتے ہیں جبکہ دعوتوں میں پیزا اکثریت کی پسند ہے۔گیلپ پاکستان کے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق پاکستانی عوام کی خوراک میں تلی ہوئی اشیا خاص طور پر پکوڑے اور سموسے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ تقریبا 45 فیصد افراد پکوڑے، سموسے اور دیگر تلی ہوئی اشیا کے شوقین ہیں، جبکہ 6 فیصد افراد روزانہ ان اشیا کا استعمال کرتے ہیں۔سروے نے یہ بھی ظاہر کیا کہ 71 فیصد پاکستانیوں نے کبھی پیزا نہیں کھایا، تاہم دعوتوں اور محفلوں میں پیزا سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈش ہے اور اسے خاص مقام حاصل ہے۔اس کے علاوہ، سروے میں یہ انکشاف ہوا کہ تقریبا 67 فیصد افراد نے برگر کھانے سے اجتناب کیا، اور تقریبا نصف سے زائد یعنی 49 فیصد افراد تلی ہوئی اشیا سے پرہیز کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تاہم، پکوڑے اور سموسے کئی پاکستانیوں کی روزمرہ خوراک کا لازمی حصہ بنے ہوئے ہیں۔مزید برآں، دس میں سے سات پاکستانی اپنی خوراک بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں، جن میں سے 58 فیصد نے اپنی کوششوں میں کامیابی حاصل کی، جبکہ 12 فیصد افراد ناکام رہے۔رپورٹ کے مطابق، پاکستانی عوام اپنی خوراک میں تبدیلی کے خواہاں ضرور ہیں، لیکن روایتی چٹپٹے اور تلی ہوئی خوراک ان کی اولین ترجیح برقرار ہے۔ فاسٹ فوڈ کے زمرے میں، پیزا دعوتوں اور خصوصی مواقع پر نمایاں مقام رکھتا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…