بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

شادی میں فائرنگ؛ فرسٹ ایئر امتحان کی تیاری کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق

datetime 24  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلاآباد(نیوزڈیسک) — نیوکراچی کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 19 سالہ طالبہ لائبہ احمد علی زندگی کی بازی ہار گئی۔پولیس رپورٹ کے مطابق واقعہ نیوکراچی کے سیکٹر 11-ڈی میں پیش آیا، جہاں مکان نمبر 70/06 کی چھت پر موجود لائبہ فائرنگ کی زد میں آ گئی۔ لائبہ فرسٹ ایئر کے پریکٹیکل امتحانات کی تیاری کر رہی تھی کہ اچانک ایک گولی اس کے سر پر آ لگی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق، لائبہ کے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر احمد رضا نامی شخص کی شادی کی تقریب جاری تھی۔ بدھ کی شب تقریباً ساڑھے نو بجے بارات حیدرآباد روانہ ہوئی، اور اسی دوران کچھ باراتیوں کی جانب سے فائرنگ کی جا رہی تھی۔

بدقسمتی سے ایک گولی لائبہ کو جا لگی، اور وہ چھت پر ہی بے ہوش ہو کر گر پڑی۔سب سے افسوسناک بات یہ رہی کہ لائبہ کی لاش تقریباً تین گھنٹے تک چھت پر پڑی رہی، لیکن کسی کو اس کی خبر نہ ہو سکی۔ اہلِ خانہ کو اس وقت معلوم ہوا جب رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے وہ اسے کھانے کے لیے بلانے آئے۔عباسی شہید اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ لائبہ کی موت کو تقریباً چار گھنٹے گزر چکے تھے۔ رپورٹ کے مطابق گولی سر کے اگلے حصے میں لگی اور دماغ کو چیرتے ہوئے باہر نکل گئی، جس سے موت فوری واقع ہو گئی۔

مقتولہ کے اہل خانہ نے میڈیا کوریج سے گریز کیا، جب کہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔واقعے نے اہلِ علاقہ کو بھی شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے، جب کہ سوشل میڈیا پر بھی ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ عوامی حلقے اس واقعے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک چیلنج قرار دے رہے ہیں، اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…