اسلام آباد (این این آئی)وفاقی پولیس کے جوان خواتین اور خواجہ سراں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے لگے۔ خواتین اور خواجہ سرائوں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے اور پیسے لینے میں ملوث ڈولفن سکواڈ کے 2اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔دونوں اہلکاروں نے رابعہ نور نامی لڑکی کو ہنی ٹریپ کیلئے ہائر کیا۔
ملزمان خاتون کے ذریعے ہنی ٹریپ کر کے شہریوں سے موبائل اور نقدی چھینتے تھے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے مطابق ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار راجہ جمشید اور رفیق خاتون سے رابطے میں نکلے، جس کے بعد تھانہ شالیمار پولیس نے خاتون کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔مقدمہ درج ہونے کے بعد دونوں اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔