اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کی حدود پنڈوریاں میں مبینہ منشیات فروشوں نے فائرنگ کر کے حکومتی جماعت کے مقامی رہنماء کو قتل کردیا ۔رپورٹ کے مطابق پنڈوریاں کے علاقے میں منشیات فرشوں کیخلاف آواز بلند کرنے پر اشتیاق عباسی کو نشانہ بنایا گیا۔
سرے عام شہری کے قتل پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں جب کہ لاش کو پوسٹمارم کیلئے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔پمز اسپتال میں مقتول کے لواحقین اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، چیئرمین قومی اسمبلی برائے داخلہ کمیٹی راجا خرم نواز بھی پمز پہنچے، ایس ایس پی آپریشنز شعیب خان بھی موقع پر موجود تھے۔قتل واقعے میں ملوث ملزمان فرار ہوگئے جب کہ حکومتی رکن اسمبلی راجا خرم نواز نے آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کرکے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی۔