مریدکے ( این این آئی)باپ کی رسم دسواں پر بیٹا اور مرحوم کی بہن چل بسے ،اکٹھے جنازے اٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ۔بتایا جاتا ہے مریدکے کی ممتاز روحانی مذہبی شخصیت مولانا مفتی پیر سید صغیرالحسن شیرازی کے والد پیر سید غلام فرید شاہ شیرازی کی رسم دسواں کے موقع پر ان کے بڑے بیٹے پیر سید ظہیرالحسن شیرازی اچانک صدمہ سے دل کا دورہ پڑنے پر چل بسے،
پیر سید ظہیر الحسن شیرازی کی اچانک وفات کی جونہی اطلاع ان کی پھوپھی کے کانوں میں پڑی وہ بھی اچانک اسی وقت دل کا دورہ پڑنے پر خالق حقیقی سے جاملیں ، پھوپھی اوربھانجے کی نماز جنازہ اکٹھی ادا کی گئی ،دو جنازے اکٹھے اٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ۔