نوشہرہ (این این آئی)ہوائی فائرنگ سے شادی کی خوشی ماتم میں تبدیل ،ایک بچہ زد میں آ کر جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔مقامی پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ پہاڑی کٹی خیل ضلع نوشہرہ میں افتخار نامی نوجوان کی شادی کی خوشی میں عباس ولد شاہ وزیر ساکن پہاڑی کٹی خیل ہوائی فائرنگ کر رہا تھا کہ ہوائی فائرنگ کی گولیوں سے موقعہ پر موجود بچے اذان ولد گل رازق ،خیبر ولد رمیز شہزاد ولد طورا خان اور چوتھا بچہ اسم نامعلوم لگ کر زخمی ہوگئے
جن میں اذان ولد گل رازق ساکن پہاڑی کٹی خیل ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ کر جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن کو طبی امداد کے لیے پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ ہوائی فائرنگ کا مرتکب ہونے والا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔