پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال اور بارشوں کی پیشگوئی

datetime 7  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی حصوں میں گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) جیسی صورتحال اور بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی جبکہ 8 اپریل سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 8 سے 11 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ سمیت ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، باجوڑ اور گلگت بلتستان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

اسی طرح خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔خیبرپختونخوا، پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ وسطی و جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔محکمہ موسمیات نے کاشت کاروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی زرعی سرگرمیاں موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں۔



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…