مکوآنہ (این این آئی)پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں نے عید الفطر کے بعد اب عید الاضحیٰ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ یہ مقدس تہوار ذی الحجہ کی 10 تاریخ کو سنت ابراہیمی کی یاد میں قربانی کرتے ہوئے منایا جاتا ہے۔ فلکیاتی حساب کتاب کے مطابق رواں سال پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون 2025 (ہفتہ) کو ہونے کا امکان ہے۔ تاہم حتمی تاریخ کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کی توثیق کے بعد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی مرکز نے پیشگوئی کی ہے عید الاضحیٰ 6 جون 2025 (جمعہ) کو منائی جائے گی۔ ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق ذی الحجہ کا چاند 27 مئی کو نظر آسکتا ہے جس سے 28 مئی کو مہینے کا پہلا دن ہوگا۔یہ عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخ نہیں بلکہ ایک اندازہ ہے۔ حتمی تاریخ کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے کیا جائے گا اور اسی کے مطابق عید منائی جائے گی)