راجووال (این این آئی ) دو شادیاں، آئے روز کے جھگڑے سے تنگ شوہر نے جان دے دی۔تفصیلات کے مطابق اٹاری روڑحجرہ کے رہائشی شخص عمران شاہ نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ،
گزشتہ روزمتوفی نے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کر کے گلے میں پھندہ ڈال کر پنکھے سے لٹک کر عمران نے خود کشی کر لی اور دو بیویوں کو سوگوار چھوڑا جو اسکی لاش پر بین کر تی رہیں ، متوفی کی پہلی بیوی سے تین بچے ہیں جبکہ اسنے دوسری شادی لو میرج کی تھی ،پولیس نے لاش اسپتال منتقل کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔