اوکاڑہ (این این آئی)پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں اسٹیج ڈانسر چندہ علی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق اوکاڑہ تھانہ گوگیرا کی حدود 34جیڑی سے خاتون کی نعش برآمد ہونے کے واقعے کا ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے نوٹس لے لیا ،قتل ہونے والی لڑکی کا نام چندہ علی سٹیج ڈانسر تھی جو کہ کل عارف والا سے مہندی کا فنکشن کرنے اوکاڑا آئی تھی،نامعلوم ملزمان خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد رات گئے لاش قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ہماری لڑکی کو لڑکی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے جبکہ حکام نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ترجمان پولیس عرفان سندھو اوکاڑہ اطلاع پر تھانہ گوگیرہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کی ہسپتال اوکاڑا منتقل کر دیا۔ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہے،لاش کی شناخت نہ ہونے پر پہلے ہی پولیس کی مدعیت میں ایف ائی آر درج کی جا چکی ہے، پولیس ایپ کی مدد سے خاتون کی شناخت کی گئی، قتل کی گئی خاتون کا تعلق ضلع پاک پتن سے ہے۔