جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے اہم خبر

datetime 13  مارچ‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی ، برطانوی ایئرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 20 مارچ کو ہونے جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی ایئرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 20 مارچ کو ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی تمام پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ہٹانے پر غور کرے گی ، پی آئی اے نے پابندی ہٹنے پر فوری فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کیلئے فلائٹ آپریشن کر رکھا ہے۔

پہلے مرحلے میں قومی ائیرلائن اٹھائیس مارچ سے اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور دوسرے مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے لندن،برمنگھم شروع کرے گی۔قومی ائیرلائن انتطامیہ نے برطانوی فلائٹ آپریشن کے انتظامات مکمل کرنے کے لیے گراونڈ ہینڈلنگ،کیٹرئنگ،کریو ہوٹلز کے ٹینڈرز جاری کردیے۔خیال رہے جولائی 2020 میں مشکوک پائلٹ لائسنس پر پی آئی اے پروازوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…