واشنگٹن (این این آئی)نئی امریکی سفری پابندیوں کی فہرست میں پاکستان کے شامل ہونے کا خدشہ ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اورنج کیٹیگری میں رکھا جا سکتا ہے اس سے پاکستانیوں کو سفر پرمکمل پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا لیکن ویزوں کیلئے درخواست دیتے وقت سخت جانچ پڑتال سے گزرنا پڑسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں پر مخصوص قسم کے ویزوں پر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔ اورنج کیٹیگری میں شامل ممالک صرف کاروباری سفرجیسے ویزے کے اہل ہوں گے۔ افغانستان، عراق، ایران اور لبنان پرمکمل سفری پابندیاں ہوسکتی ہیں۔ لیبیا، فلسطین، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن پربھی سفری پابندی کا شکار ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کا امکان ہے۔