منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

محسن نقوی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ کرکٹ کو نہیں جانتے’ شاہد آفریدی

datetime 11  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہماری کرکٹ کافی عرصے سے آئی سی یو میں ہے، جب تک میرٹ پر فیصلے نہیں ہوں گے پاکستان کرکٹ کا یہی حال رہیگا، محسن نقوی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ کرکٹ کو نہیں جانتے۔

کراچی میں تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سرجریز پلیئرز کی ہورہی ہیں اور منیجمنٹ خود کو بچا رہی ہے، محسن نقوی کو مشورہ ہے کہ وہ صرف ایک کام کریں تین کام ایک ساتھ نہیں ہوسکتے، جیسے ہی نیا چیئرمین آتا ہے وہ سب تبدیل کر دیتا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بہت مثبت آدمی ہیں، محسن نقوی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن محسن نقوی کرکٹ کو نہیں جانتے یہ ان کا مسئلہ ہے،کرکٹ بورڈ بڑا کام ہے اس کے لیے مکمل وقت چاہیے ہوتا ہے، ایڈوائزر پر آپ نہیں چل سکتے۔

چیمپئنزٹرافی کی فائنل تقریب میں پی سی بی کا نمائندہ نہ بلانا بڑا سوال ہے، میرٹ کے اوپر جب فیصلے نہیں ہوں گے تو چیزیں ایسے ہی چلیں گی، لڑکے ٹیم میں کیسے واپس آتے ہیں یہ کسی کو نہیں معلوم، شاداب خان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کونسی پرفارمنس دی ہے؟ سلمان آغا ون ڈے کا اچھا پلیئر ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی میں اس کا اسٹرائیک ریٹ کم ہے، آج جو لڑکے ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہیں کل وہ واپس آجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی نیا چیئرمین آتا ہے وہ سب تبدیل کر دیتا ہے، ہم سارا وقت تیاری کرتے ہیں اور آخر میں سرجری کرتے ہیں،کپتان ہم بہت تیزی سے تبدیل کرتے ہیں، کپتان اور کوچز کو وقت دیں ان پر تلوار نہ لٹکائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…