راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی مساجد میں لاڈ سپیکر کے استعمال پر سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، سی پی او نے حکم نامہ جاری کردیا۔
حکم نامے کے مطابق راولپنڈی میں مساجد میں اذان اور خطبہ جمعہ کے علاوہ لاڈ سپیکر کی اجازت نہیں، تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں لاڈ سپیکر کے زائد استعمال پر پابندی یقینی بنائیں۔حکم نامے کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس کا باقاعدہ سی پی او کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔