چارسدہ(این این آئی)تھانہ ترناب کی حدود میں افطاری کے وقت پڑوسیوں کے درمیان زبانی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں5افراد جاںبحق ،دو شدید زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے نواحی علاقہ ترناب میں پڑوسیوں کے مابین زبانی تکرار پر فائرنگ ہوئی جس سے فریق اول سے صفدر خان اور حضرت علی جبکہ فریق دوم سے زاہد ، رشین اور عاصم جاں بحق ہوئے جبکہ فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا۔وجہ عناد زبانی تکرار بتائی جاتی ہے پانچ افراد کی قتل کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ،رمضان المبارک میں افطاری کے وقت اس واقعہ پر تمام اہل علاقہ افسردہ ہیں۔