منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

معمول سے کم بارشیں،ڈیموں میں پانی کاذخیرہ ختم،الرٹ جاری

datetime 8  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا)نے صوبوں کو ملک کے دو بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا کی صورتحال سے متعلق خبردار کردیا۔ترجمان ارسا نے ایک مراسلے میںکہاکہ ملک کے دو بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئے۔انہوں نے صوبوں کو صورتحال سے خبر دار کرنے کیلئے بتایا کہ بارشیں نہ ہونے پر منگلا اور تربیلا3سے 4روز میں ڈیڈ لیول پر جاسکتے ہیں۔ارسا نے مراسلے میں پانی کی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کردیا ہے اور کہا کہ ربیع سیزن کے باقی عرصہ کیلئے پانی کی30سے 35فیصد قلت کا خدشہ ہے۔

مراسلے میں کہاکہ صوبائی محکمہ آبپاشی کو فوری اقدامات لینے کی ہدایات جاری کر دی گئی، بارش کے نہ ہونے تک صورتحال بہتر ہونے کا امکان نہیں۔ارسا مراسلے میں کہا کہ رواں ربیع سیزن میں پنجاب نے 20فیصد پانی کی قلت برداشت کی، سندھ نے رواں ربیع سیزن میں 16فیصد پانی کی قلت برداشت کی۔ترجمان ارسا نے کہا کہ سندھ کو 27ہزار کیوسک طلب کے مقابلے میں 25ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے، پنجاب کو 45ہزار کی طلب پر 40ہزار کیوسک پانی فراہم کررہے ہیں۔ارسا مراسلے میں کہا گیا کہ صوبائی محکمہ آبپاشی کو فوری اقدامات لینے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…