جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

منشیات ڈیلر میاں بیوی سمیت متعدد ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

datetime 7  مارچ‬‮  2025 |

لاہور ( این این آئی) پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے منشیات ڈیلر میاں بیوی سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع قصور کے رہائشی منشیات فروش میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان صابر اور رقیہ بی بی چونیاں سے لاہور منشیات سپلائی کرنے آئے تھے۔ ان کے قبضے سے 8کلو 400گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ایس ایچ او انسپکٹر محمد رضا کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین الضلاعی ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اشرف میسح اور تنویر کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان کو 10کلو سے زائد منشیات سمیت پکڑا گیا، جس کی مالیت 2کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ملزمان نے بیرون ملک سے اسمگل شدہ منشیات آن لائن منگوا کر لاہور اور دیگر اضلاع میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق یہ پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث تھے۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر ایس ایچ او مصطفی ٹائون کی قیادت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں حمزہ، سدرہ، فیاض عرف مٹھو سائیں، بلال اور عامر شامل ہیں، جن کے قبضے سے 7کلو 640گرام چرس اور 250گرام آئس برآمد کی گئی۔ملزمان نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے قریب نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی ہدایت پر ایس ایچ او جہانگیر شہزاد اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش تنویر اور رخسانہ بی بی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں اور ہوسٹلز میں منشیات فروخت کرتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…