لاہور ( این این آئی) ماہرین فلکیات نے عید الفطر 2025ء بارے پیش گوئی کر دی۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک 29دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں 30مارچ کی شام کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26گھنٹے ہوگی جبکہ چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہوں گے۔ماہرین فلکیات کے مطابق 30روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل (بروز منگل) کو ہوگی۔واضح رہے کہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔