راولپنڈی (این این آئی)ٹیکسلا کے علاقے خرم پراچہ میں بجلی کا پول لگانے کے تنازع پر چچا زاد بھائی نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ٹیکسلا کے علاقے خرم پراچہ کے رہائشی توقیر اور توفیق دو بھائی بجلی کی سپلائی کیلئے علاقے میں پول لگوانا چاہتے تھے لیکن ان کے چچا زاد بھائی نصرت کو پول لگانے پر اعتراض تھا۔
دونوں فریقین میں جھگڑا ہوا اس دوران نصرت نے فائرنگ کرکے دونوں کزنز جو آپس میں سگے بھائی تھے کو زخمی کردیا جنہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دونوں دم توڑ گئے جبکہ ملزم فرار ہوجانے میں کامیاب رہا۔ایس ایچ او ٹیکسلا محمد ذوالفقار کی سربراہی میں پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے گھر اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے لیکن ملزم ہاتھ نہ آیا ایس ایچ او ٹیکسلا نے کہا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔