جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

بیرون ملک سے جعلی دستاویزات پر کراچی لائے گئے بندر کسٹم حکام کیلئے درد سر بن گئے

datetime 4  مارچ‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)جعلی دستاویزات پر جنوبی افریقا سے لائے گئے بندروں کو کسٹم حکام کی جانب سے کراچی ائیرپورٹ پر روکے رکھنے کے باعث نیا تنازع کھڑا ہوگیا جبکہ اس دوران 2 بندروں کی موت بھی ہوگئی۔کسٹمز حکام نے جنوری میں جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے کراچی لائے گئے 26 بندروں کو تحویل میں لیا تھا لیکن بروقت قانونی اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے یہ بندر خود کسٹمز حکام کیلئے مشکل بن گئے ہیں۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق ایک مقامی کمپنی نے جنوبی افریقا سے 26 بندر درآمد کیے تھے جنہیں کسٹمز حکام نے این او سی جعلی ہونے کی بنا پر کراچی ائیرپورٹ پر اپنی تحویل میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق بندروں کی شپمنٹ پاکستان لانے سے پہلے دستاویزات کی تصدیق کرنا ائیرلائن کی ذمہ داری تھی جبکہ کسٹمز حکام نے بھی معاملے میں تاخیر کی اور جنوری میں لائے گئے بندروں کو کراچی ائیرپورٹ پر روکے رکھا جس دوران 2 بندر مر بھی گئے۔ذرائع کے مطابق یہ خبر عام ہونے پر کسٹمز حکام نے باقی ماندہ بندر ایک این جی او کے حوالے کردئیے ہیں جبکہ بندر درآمد کرنے والی کمپنی کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قانون کے تحت ان جانوروں کوبرآمد کرنے والے ملک کو واپس بھیجنا ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…