اسلام آباد (این این آئی)رویت ہلال ریسرچ کونسل نے کہا ہے کہ رواںسال 29روزوں کے بعد عیدالفطر پیر 31مارچ 2025 کو منائی جائیگی۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق اتوار 30مارچ کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں چاند کی رویت با آسانی ہو جائے گی تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔
خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29مارچ کو دوپہر تین بجکر 58 منٹ پر پیدا ہو گا ، 29رمضان المبارک 30مارچ کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت ہلال کیلئے 18گھنٹوں سے زائد ہونی چاہئے وہ تمام علاقوں میں 26گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہو گی۔