بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

سابق آرمی چیف راحیل شریف کی لمبے عرصے بعد خبر آگئی

datetime 27  فروری‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلی سعودی حکام سمیت اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سمیت مختلف ممالک کے سفیروں اور پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں سفیر پاکستان احمد فاروق نے غیر ملکی سفیروں اور ملٹری اتاشی حضرات کا خیر مقدم کیا ریاض ریجن گورنریٹ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر فیصل بن عبدالعزیز بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی خصوصی طور پر تقریب میں شریک تھے۔ اس موقعہ پر سفیر پاکستان احمد فاروق نے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ریاست ہے جس کا خواب 23 مارچ 1940 کو دیکھا گیا اور قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں سات سال کی قلیل مدت میں پاکستان وجود میں آیا جسکے لیے مسلمانوں نے قربانیاں دیں اور ہم اپنے ان آباؤ اجداد کو سلام پیش کرتے ہیں آج پاکستان دنیا میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ترقی کی منازل بھی طے کر رہا ہے اور اسکے عوام ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سفیر پاکستان نے پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں دونوں ممالک جہاں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں وہیں مختلف شعبوں میں تعاون کو بھی بڑھا رہے ہیں دونوں ممالک کی قیادت ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہے اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی مملکت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یوم پاکستان کی رنگارنگ تقریب میں اسٹیج پر لائیو پرفارمنس نے بھی خوب سماں باندھا اور میوزیکل بینڈ نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا پاکستانی کمیونٹی اور غیر ملکی مہمانوں نے تقریب کو سراہا اور کہا کہ پاکستان دنیا کا اہم ترین ملک ہے جو انتہائی ذمے داری کے ساتھ امن اور سلامتی کو فروغ دیتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…