اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کراچی میں مشہور دوا ساز کمپنیوں کی جعلی ادویات بازار میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈرگ انسپکٹرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں مشتبہ ادویات ضبط کر لی ہیں۔تحویل میں لی گئی ادویات کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں جانچ کے لیے بھیجا گیا، جہاں یہ ثابت ہوا کہ یہ جعلی ہیں۔ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ان دوائیوں سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے سربراہ کے مطابق نیبرول فورٹ بیج ڈی بی 0982، آیو ڈیکس ایچ آئی اے اے سی اور فینوبار بیج کیو اے 008 جعلی قرار دی گئی ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان دوائیوں کو خریدنے سے گریز کریں۔حکام نے واضح کیا ہے کہ معروف دوا ساز کمپنیوں نے ان مخصوص بیجز سے کوئی تعلق ہونے کی تردید کی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ فارمیسیز سے مستند اور اصل دوائیں خریدیں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔