کراچی(این این آئی) ماہ رمضان کیلئے اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے رمضان اسکول کے شیڈول میں مختلف اوقات متعارف کرائے گئے ہیں، سنگل شفٹوں میں چلنے والے پرائمری اسکول صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلیں گے۔ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں صبح 7:30 سے 11:30 تک کلاسز ہوگی ، اس کے بعد دوپہر کا سیشن 11:45 سے 2:45 تک ہوگا۔سندھ میں سیکنڈری، ہائر سیکنڈری اور ایلیمنٹری اسکول ایک جیسے رمضان ٹائمنگ پیٹرن پر عمل کریں گے۔
نظرثانی شدہ شیڈول کا مقصد تعلیمی سرگرمیوں کو برقرار رکھتے ہوئے روزے رکھنے والے طلبا اور عملے کو سہولت فراہم کرنا ہے۔والدین اور طلبا رمضان اسکول کے اوقات کی تفصیلی معلومات اپنے متعلقہ اسکول انتظامیہ یا صوبائی محکمہ تعلیم کی ویب سائٹس سے حاصل کرسکتے ہیں۔