لاہور ( این این آئی)لاہور میں رمضان المبارک میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ثاقب حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں وقفے وقفے سے یکم مارچ تک بارش کا امکان ہے۔رمضان کے پہلے عشرے میں بارش متوقع ہے، بارش سے درجہ حرارت 22ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ثاقب حسین نے کہا کہ پندرہویں روزے کے بعد درجہ حرارت 30 ڈگری تک جائے گا۔