جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

بادل کب برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

datetime 24  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بارش برسانے والا سسٹم (آج) بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق(آج) 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔25 سے 28 فروری کے درمیان لاہو، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، شیخوپورہ، نارووال، میانوالی اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے جبکہ سرگودھا، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گجرانوالہ، منڈی بہا الدین اور گجرات میں بھی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی 25 سے 27 فروری تک ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں برفباری بھی متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل ایم عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سیاح موسم کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔ پی ڈی ایم کے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریزن کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…