جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایک ہی سال میں دو بار رمضان! فلکیاتی ماہرین نے حیران کن پیشگوئی کردی

datetime 24  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)رمضان المبارک ایک ایسا مقدس مہینہ ہے جو پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے عبادت، رحمت، مغفرت، اور برکتوں کا ذریعہ بنتا ہے۔ لیکن 2030 ایک منفرد سال ہوگا اس سال مسلمان دو مرتبہ رمضان کا استقبال کریں گے، جو ایک نادر اور مبارک موقع ہوگا۔اسلامی ہجری کیلنڈر چاند کے مطابق جبکہ گریگورین کیلنڈر سورج کے گرد زمین کے چکر پر مبنی ہے، اسی فرق کی وجہ سے رمضان المبارک تقریبا ہر 30 سے 33 سال بعد ایک ہی عیسوی سال میں دو بار آتا ہے۔ہجری سال 1451 میں رمضان 5 جنوری 2030 کے آس پاس شروع ہوگا۔

ہجری سال 1452 میں رمضان 26 دسمبر 2030 کو دوبارہ آئے گا۔لہذا مسلمان 2030 میں مجموعی طور پر 36 روزے رکھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ آخری بار ایسا موقع 1997 میں آیا تھا، جبکہ اگلی بار یہ عظیم موقع 2063 میں میسر ہوگا۔ہجری کیلنڈر 354 یا 355 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ گریگورین کیلنڈر میں 365 دن ہوتے ہیں، اسی وجہ سے ہر سال رمضان المبارک تقریبا 10 دن پہلے آتا ہے۔ اس فرق کی بنا پر ہر 32 سے 33 سال بعد رمضان مختلف موسموں میں گردش کرتا ہے۔2007 سے رمضان گرمیوں میں آ رہا ہے، لیکن اب تقریبا 17 سال بعد یہ موسمِ سرما میں داخل ہو رہا ہے۔2028 (1449 ہجری)میں رمضان سردیوں کے عروج پر ہوگا۔2044 (1466ہجری)میں رمضان گرمیوں کے عروج پر ہوگا۔2031 اور 2032 کے رمضان المبارک سال کے سب سے چھوٹے روزے ہوں گے، جن میں سحری سے افطار تک صرف ساڑھے دس گھنٹے کا وقفہ ہوگا۔ اور یہ سردیوں کا سب سے چھوٹا ترین رمضان ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…