اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں جی 6 فور کے گیسٹ ہاس سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش نیب کے گریڈ 19 کے افسر وقاص احمد خان کی ہے۔ پولیس کے مطابق وقاص احمد کی لاش پولی کلینک ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق وقاص احمد خان کا کمرہ اندر سے لاک تھا، جسم پر بظاہر کوئی نشان نہیں تھا۔حکام کے مطابق گریڈ 19 کے نیب افسر وقاص احمد خان لاہور کے رہائشی ہیں۔