وزیرآباد(این این آئی)دولہا ولیمہ کے روز حرکت قلب بند ہونے کے باعث جاں بحق۔ شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ ولیمہ میں شرکت کے لیے آئے مہمانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کے دوران رقت آمیز مناظر۔
وزیرآباد کے نواحی گاں بینکہ چیمہ کے رہائشی حافظ عمر نامی نوجوان کی اپنے ولیمہ کے روز اچانک موت نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔ مرحوم نوجوان ایک روز قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا اور دعوت ولیمہ سے چند گھنٹے قبل ہارٹ اٹیک کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ اہل خانہ کے مطابق حافظ عمر کو ہارٹ اٹیک کے فورآ بعد وزیرآباد انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ولیمہ پہ آئے مہمانوں نے دولہا کا جنازہ پڑھا۔ نوجوان دولہا کی ناگہانی موت سے علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔