ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کا 30 لاکھ خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا اعلان

datetime 21  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے نگہبان رمضان منصوبے کے لئے پاکستان پوسٹ کے ذریعے 30 لاکھ خاندانوں کو ریلیف دے گی۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ ڈاک سمیع اللہ خان کے مطابق 25 فروری سے نگہبان رمضان پروجیکٹ کے تحت مستحق خاندانوں کو دس ہزار روپے دیئے جائیں گے ، دس ہزار بنک پے آرڈر کے ذریعے دئیے جائیں گے ، منصوبے کے تحت بنک آف پنجاب لاہور پاکستان پوسٹ آفس کو روزانہ 5 لاکھ پے آرڈرز انشورڈ لیٹرز کی صورت میں جاری کرے گا ، پاکستان پوسٹ مذکورہ رقم پنجاب بھر میں مستحقین تک پہنچائے گا۔ محکمہ ڈاک کے ڈائریکٹر جنرل سمیع اللہ خان کی ہدایت پر بکنگ، پراسیسنگ اور خصوصی ترسیل کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

پراجیکٹ کی تکمیل تک پنجاب میں واقع ڈاکخانوں کے تمام عملے کی ہر طرح کی چھٹیوں اور تبادلوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ پراجیکٹ کے دوران ملازمین کیلئے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے کام شروع کریں گے ،چھٹی کا کوئی مقررہ وقت نہیں ہو گا،تا حکم ثانی پنجاب پوسٹ کی ہفتہ اتوار سمیت تمام چھٹیاں بند کر دی گئی ہیں، پراجیکٹ کی تکمیل تک 24 گھنٹے تک کام ہو گاقواعد کے مطابق حکومت پنجاب کے فوکل پرسن مکمل تیار شدہ لفافے پاکستان پوسٹ کے حوالے کرے گا۔

بنک آف پنجاب ان لفافوں پر پاکستان پوسٹ کے فراہم کردہ اسکین شدہ ای-بارکوڈز چسپاں کرے گا، تیار شدہ لفافے مستحق افراد کی فہرست کے مطابق وقت پر دستیاب ہوں۔ ہر آرٹیکل کے لیے پروف آف ڈیلیوری حاصل کیا جائے گا۔ کوئی پوسٹ آفس اہلکار جعلی ترسیلی ریمارکس دے گا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی، منصوبے میں کام کرنے والے افسران و اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر پرکشش اعزازیہ سے نوازا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…