ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین میں میڈیکل کے 2 پاکستانی طلبا ءکے چرچے کیوں ہو رہے ہیں؟

datetime 21  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین میں زیر تعلیم دو پاکستانی میڈیکل طلبہ نے ایک معمر چینی شہری کی جان بچا کر شاندار مثال قائم کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق، یوسف خان اور رفیق اللہ، جو میڈیکل کالج کے فائنل ایئر کے طالب علم ہیں، اس وقت توجہ کا مرکز بن گئے جب انہوں نے فوری طبی امداد فراہم کر کے ایک زندگی بچائی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں پاکستانی طالب علم سیاحت کے ارادے سے ایک ریلوے اسٹیشن پہنچے، جہاں انہوں نے ایک ضعیف شخص کو بے ہوش حالت میں زمین پر گرا ہوا پایا، جبکہ پولیس اہلکار صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے۔ چین میں کسی بھی فرد کو بغیر اجازت طبی مدد فراہم کرنا قانونی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے یوسف اور رفیق نے پہلے متعلقہ حکام سے اجازت لی۔

چونکہ دونوں میڈیکل کے طلبہ تھے، وہ فوراً اندازہ لگا چکے تھے کہ متاثرہ شخص کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دیکھا کہ بزرگ شہری کی نبض بہت کمزور تھی، دل کی دھڑکن بے ترتیب تھی اور سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی، جو کہ دل کے دورے کی علامات ہو سکتی ہیں۔ وقت ضائع کیے بغیر، انہوں نے کارڈیو پلمونری ری سسیٹیشن (سی پی آر) دینے کا فیصلہ کیا۔

یوسف خان نے اپنے ہاتھ متاثرہ شخص کی چھاتی پر رکھ کر سی پی آر شروع کیا، جبکہ رفیق اللہ نے وقفے وقفے سے مصنوعی سانس دی۔ چند لمحوں کی مسلسل کوششوں کے بعد، معمر شہری کی سانس بحال ہونا شروع ہوگئی۔ اس سارے منظر کو سی سی ٹی وی کیمروں نے محفوظ کر لیا۔

بی بی سی کے مطابق، اس بہادری کے بعد یوسف خان اور رفیق اللہ کو چین میں ہیرو قرار دیا گیا، اور چینی میڈیا نے ان سے خصوصی انٹرویوز بھی کیے۔ پاکستان میں موجود چینی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے دونوں طلبہ کی بہادری کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…