اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد کے تھانہ ہمک کی حدود میں چوری کی خطرناک واردات ہوئی جس کے دوران کمرشل پلازہ میں واقع متعدد دکانوں کے تالے توڑے گئے، پلازے کا سیکیورٹی گارڈ مردہ حالت میں پایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ چوری بخاری پلازہ میں واقعہ دوکانوں کے تالے توڑ کرقیمتی سامان لے اڑے، پلازے کے سیکورٹی گارڈ کی لاش بھی ملی ہے۔پولیس ذرائع نے کہا کہ لاش پر بظاہر تشدد کے نشانات نہیں ملے، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی۔پولیس ذرائع پلازے کی دوکانوں میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔