ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

70لاکھ روپے کراچی لیکر آنیوالے شخص کو دوستوں نے قتل کردیا

datetime 20  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈیفنس کے گیسٹ ہائوس میں ایک شخص کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کے واقعے سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 7 کے گیسٹ ہاس میں ایک شخص فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا تھا، پولیس نے زخمی شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ جاں بحق شخص مصطفی کے والد نے درج کروایا ہے۔

ڈیفنس فیز 7 میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت مصطفی کے نام سے ہوئی تھی، پولیس نے زخمی شخص مجاہد کو قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں حراست میں لیا۔جاں بحق شخص مصطفی کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا محمد مصطفی راولپنڈی سے 70لاکھ روپے لیکر مجاہد اور عبید کے ساتھ کراچی آیا تھا۔مدعی مقدمہ نے بتایا کہ میں نے بیٹے کے دوست مجاہد کے فون پر رابطہ کیا اور بیٹے سے بات کرانے کے لیے کہا، مجاہد سے کہا میری ہوٹل انتظامیہ سے بات کرا۔شبہ ہے کہ مجاہد اور عبید نامی دوست نے مقتول کے ساتھ واردات کی ہے جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…