بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کوتمام ایئرلائنزنے لے جانے سے انکار کر دیا

datetime 18  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایک پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا، جبکہ انہیں واپس امریکا بھیجنا ایک پیچیدہ مسئلہ بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اونیجا رابنسن 7 فروری کو کراچی سے ایمریٹس کی پرواز ای کے 603 کے ذریعے دبئی پہنچیں، جہاں سے انہیں نیویارک کے لیے روانہ ہونا تھا۔ تاہم، انہوں نے اپنی فلائٹ چھوڑ دی اور دبئی میں ہی رکنے کا فیصلہ کیا۔ نیویارک میں ان کے اہلِ خانہ ان کا انتظار کرتے رہے، لیکن جب وہ وہاں نہ پہنچیں تو امریکی حکام نے ان کی تلاش شروع کر دی۔بعد ازاں، جب دبئی کی سڑکوں پر ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو اماراتی حکام نے انہیں تحویل میں لے لیا۔

تاہم، قانونی طور پر انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا کیونکہ وہ وزٹ ویزا پر دبئی میں مقیم ہیں، اسی لیے انہیں زبردستی امریکا ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا۔دوسری جانب، کسی بھی ایئرلائن یا پائلٹ نے انہیں سیکیورٹی خدشات کے باعث 15 گھنٹے کی طویل پرواز میں لے جانے سے انکار کر دیا ہے۔ اب یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ انہیں رضامند کر کے امریکا واپسی کے لیے آمادہ کیا جائے، تاہم یہ معاملہ کب اور کیسے حل ہوگا، اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…