پشاور (این این آئی)پشاور کی معروف ٹک ٹاکر سیما گل المعروف سائیکو ارباب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کر لی گئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سیما گل کی موت 6 اقسام کی نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی جبکہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
پولیس کے مطابق سیما گل المعروف سائیکو ارباب 7 فروری کو اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا تھا کہ ورسک روڈ پر واقع ارباب فلیٹس کی رہائشی ٹک ٹاکر کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی۔واضح رہے کہ پولیس نے ٹک ٹاکر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی تھی۔