راجووال (این این آئی )گھر آئی کمسن سالی سے ہوس پرست بہنوئی کی زیادتی،دوست بھی شریک کار،دونوں ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گائوں کوہلہ اسلام پورہ کی بیوہ خاتون (ر) بی بی کی بڑی بیٹی کی شادی ڈیڑھ سال قبل محمد اعظم سے ہوئی،جسکی بیمار بیوی کی نگہداشت کیلئے چھوٹی سالی 14سالہ (ع) بی بی گھر آئی تو اعظم کی نیت خراب ہو گئی اور اسنے کلہاڑی سے مار ڈالنے کی دھمکی دیکراپنی خواہر نسبتی کمسن لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالااور مختلف اوقات میں جرم کا ارتقاب کرتا رہا،
جبکہ ملزم اعظم کا دوست اور ہمسائیہ کاشف بھی لڑکی کو ڈرا دھمکا کر اپنی بیٹھک میں لے جا کر جنسی ہوس پوری کرتا رہا،رشتوں کے تقدس کی پامالی کے دلخراش واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او اوکاڑہ نے سخت نوٹس لیا ،پولیس نے دونوں ملزمان گرفتار کر کے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا ہے کہ متاثرہ بچی کے لیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔