بھکر (این این آئی)بھکر میں 6 دن کی دلہن غائب ہونے پر بے بس دولہا شکایت لے کر تھانے پہنچا۔اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضلع بھکر میں شادیوں کی آڑ میں منظم گروہ کی جانب سے لوٹ مار کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی پی او شہزاد رفیق کے نوٹس پر نو سر باز گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سادہ لوح دیہاتی کو خوبرو حسینہ نے جال میں پھنسایا، ملزمہ کوثر بی بی نے اپنے دیگر تین ساتھیوں سمیت منظم گروہ بنایا ہوا ہے جو شادیوں کی آڑ میں بھاری رقم وصول کر کے رفو چکر ہو جاتے ہیں۔متاثرہ دولہا کے مطابق کوثر بی بی طلائی زیورات، چوڑیاں، بالیاں لے کر فرار ہوئی، 14 لاکھ روپے چوری کا مقدمہ دلہن سمیت اس کے تین ساتھیوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ملزمان میں کوثر بی بی، محمد حسین، محمد رمضان، علی محمد شامل ہیں۔ پولیس نے دو ملزمان محمد حسین اور محمد رمضان کو گرفتار کرلیا۔