جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کو بڑا دھچکا، پاکستان نے ترکیہ صدر سے جدید ترین طیارے مانگ لئے

datetime 14  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ پاکستان نے ترکیہ سے جدید ڈرون طیارے حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

ذرائع کے مطابق، پاک-ترکیہ ہائی لیول اسٹریٹیجک تعاون کونسل میں پہلے نو گروپس شامل تھے، جن کی تعداد اب بڑھا کر گیارہ کر دی گئی ہے۔ اسی کونسل کے تحت ماضی میں پاکستان نیوی کے لیے چار بحری جہازوں کی خریداری بھی عمل میں لائی گئی تھی۔

دورے کے دوران، ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ایک گھنٹے کی علیحدہ ملاقات کی، جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور نائب وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ پاکستان نے ترکیہ کی جدید ڈرون ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیشرفت سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا اور ڈرون طیاروں کی فراہمی کی درخواست کی۔

بعد ازاں، ایوانِ صدر میں ہونے والے عشائیے میں وزیر اعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے، جہاں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…