گوجرانوالہ (این این آئی):نامعلوم ملزمان نے جھنگی کے علاقے میں فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس کے مطابق تھانہ فیروز والا کی حدود جھنگی میں دو افراد اپنے گھر کے سامنے گلی میں کھڑے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے آکر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جاں بحق دونوں افراد کی شناخت رانا تنویر اوررانا سیف کے ناموں سے ہوئی جو سگے بھائی تھے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔