جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

اب گھروں میں گاڑی دھونے پر 10ہزار روپے جرمانہ ہو گا ، نوٹیفکیشن جاری

datetime 13  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کردی گئی ،گھر میں گاڑی دھونے پر 10ہزار روپے جرمانہ ہوگا ۔لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ ماحولیات نے احکامات جاری کر دیئے ۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، سیکریٹری ماحولیات راجہ جہانگیر، ڈی جی ماحولیات عمران حامد نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کمیٹی تشکیل دی۔ترجمان کے مطابق تمام غیرقانونی سروس اسٹیشن فوری بند کروانے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے ۔

پانی ری سائیکل کرنے کے سسٹم کے بغیر سروس اسٹیشن پر ایک لاکھ جرمانہ عائد ہوگا، 28فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز کو پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔ جبکہ کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا کہ گھروں میں گاڑی دھونے، پائپ کے استعمال پر 10ہزار جرمانہ ہوگا، تعمیراتی مقام پر بھی زمینی پانی کے استعمال پر پابندی عائد ہو گی ۔ پنجاب انوائرمنٹل ایکٹ کے تحت تمام پابندیوں کا اطلاق فوری نافذ ہوگا۔جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب میں گزشتہ پانچ کے دوران 42فیصد کم بارشیں ہوئیں۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…