اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل چھائے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی جار ی ،پنجاب کے کئی اضلاع میں بادلوں کا راج ہے، تاہم بارش کے امکانات کے بارے میں محکمہ موسمیات نے اپنی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ماہرینِ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں آج بادل چھائے رہنے کا امکان ہے، لیکن بارش ہونے کے امکانات کم ہیں۔
اگرچہ آج بارش کے زیادہ امکانات نہیں ہیں، تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے۔ متوقع بارش کے باعث موسم میں تبدیلی آئے گی اور درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوگی۔آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔