جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

کل بروز جمعۃ المبارک تمام تعلیمی ادارے پھربند ، تعطیل کااعلان

datetime 13  فروری‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں آج شب برات کی مناسبت سے خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمامملک بھر کی مساجد میں آج شب برات کے موقع پر خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا جائے گا، جہاں علمائے کرام اس بابرکت رات کی فضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ اس مقدس موقع پر لوگ اپنے مرحوم عزیزوں کی قبروں پر جا کر فاتحہ خوانی کریں گے، جبکہ کئی شہروں میں جمعہ کے روز تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ماہِ شعبان المعظم برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے، اور اس کی پندرہویں شب، جسے شب برات کہا جاتا ہے، خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ “شب” کا مطلب رات اور “برات” کا مطلب چھٹکارا ہے، اس لیے اسے مغفرت اور نجات کی رات بھی کہا جاتا ہے۔روایات کے مطابق، اس رات اللہ تعالیٰ بے شمار گناہگاروں کو معاف فرماتا ہے، یہاں تک کہ قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں سے زیادہ افراد کی مغفرت ہوتی ہے۔ اسی رات میں کائنات کے اہم امور جیسے رزق کی کشادگی، کامیابی و ناکامی، اور عروج و زوال کے فیصلے کیے جاتے ہیں اور فرشتوں کو ان کی ذمہ داریاں تفویض کی جاتی ہیں۔

ملک بھر میں خصوصی عبادات کا سلسلہ پوری رات جاری رہے گا، خاص طور پر نماز مغرب کے بعد چھ نفل ادا کیے جائیں گے۔ مسلمان اس رات اپنے رب کے حضور سربسجود ہو کر گناہوں سے توبہ، مغفرت، رزق میں برکت، اور پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ کی سلامتی کے لیے دعائیں کریں گے۔یہ رات اللہ کی بے پایاں رحمتوں سے فیضیاب ہونے کا بہترین موقع ہے، جس میں بندے اپنی اصلاح اور بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہوتے ہیں۔ شب برات کا مقدس لمحہ، روحانی سکون اور قرب الٰہی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…