جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

سفاک باپ نے 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

datetime 13  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(این این آئی) سفاک باپ نے 4 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ صوابی کے علاقے یار حسین سڑہ چینہ میں پیش آیا جہاں سفاک باپ نے بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں کو یار حسین ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں، مقتولین بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی 12 سالہ ضیائ ، 10 سالہ عبدالرحمان، 8 سالہ ثناء کے ناموں سے شناخت ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق بچوں کا قاتل باپ ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب سرگودھا میں ڈیرے پر سوئے 28 سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا، 55 شمالی کا رہائشی فرخ عباس ڈیرے پر سو رہا تھا کہ فائرنگ کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے نعش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…