لاہور ( این این آئی) پنجاب میں نویں اور دسویں جماعت کے 2لازمی مضامین کو ایک دوسرے سے تبدیل کردیا گیا، نویں جماعت میں مطالعہ پاکستان کی جگہ اسلامیات اور دسویں جماعت میں اسلامیات کی جگہ مطالعہ پاکستان ہوگی۔
پنجاب حکومت نے نویں اور دسویں جماعت کے دو لازمی مضامین کو تبدیل کردیا، نویں میں مطالعہ پاکستان اور دسویں میں اسلامیات نہیں پڑھائی جائیں گی۔لاہور بورڈ نے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اطلاق آئندہ تعلیمی سال سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نویں جماعت میں مطالعہ پاکستان کی جگہ اسلامیات کا مضمون پڑھایا جائے گا جبکہ مطالعہ پاکستان دسویں جماعت میں پڑھائی جائے گی دونوں مضامین 100نمبرز ہوں گے۔