ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پا کستان کا وہ علاقہ جہاں ٹماٹر 700 روپے کلو ہو گئے

datetime 11  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاراچنار(این این آئی) پاراچنار میں ساڑھے 4 ماہ سے راستوں کی بندش کے باعث کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ پاراچنار میں اشیاء کی شدید قلت پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔کراچی میں 40 روپے فی کلو میں ملنے والا ٹماٹر پاراچنار میں 700 روپے کلو تک جا پہنچا ہے، اسی طرح دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی 300 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی ہیں۔ادھر لوئر کرم میں قبائلیوں کے مطالبات کے حق میں دھرنا اور نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب کرم تنازع کے حل کے لیے فریقین گزشتہ 3 ماہ سے زائد عرصے سے بند ٹل پارا چنار روڈ کھولنے پر متفق ہوگئے ہیں۔اپر کرم ذرائع کے مطابق گاؤں میں کسی ایک جگہ فریقین کا اسلحہ رکھا جائے، اسلحہ گودام کی ایک چابی انتظامیہ اور دوسری چابی مشرکے پاس ہو، کسی فریق نے زبردستی اسلحہ استعمال کیا تو کمیٹی حکومت کا ساتھ دے گی۔جرگہ ممبر ارشاد بنگش نے کہا کہ فریقین نے اسلحہ جمع کرانیکا طریقہ کار جمع کرادیا ہے، امن معاہدے کی شقوں پر عملدرآمد کررہے ہیں لہٰذا ٹل پارا چنار روڈ کھولا جائے اور حکومت اپنی رٹ قائم کرے، دونوں فریقین ٹل پارا چنار روڈ کھولنے پر متفق ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…