تہران (این این آئی )ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی تازہ یلغار اور کشیدگی کے ماحول میں اضافے کے باعث ہفتے کے کا دن ایرانی کرنسی کے لیے سخت خطرناک رہا جب ایرانی کرنسی اب تک کی کم ترین سطح پر جا گری۔
اس تناظر میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے امریکہ کی ‘زیادہ سے زیادہ دبائوکی پالیسی کے ماحول میں بات چیت کو مسترد کر دیا ہے۔ایرانی ریال ڈالر کے مقابلے میں مزید نیچے گر گیا ہے۔ ایرانی ریال 869.500 کی سطح پر تھا جبکہ گزشتہ روز یہ 892.500 کی سطح پر چلا گیا۔